سپیکر اور گورنر میں ٹھن گئی

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے پر سپیکر اور گورنر میں ٹھن گئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پر سپیکر اور گورنر میں ٹھن گئی ،اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ قانون سے رائے مانگ لی۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے محکمہ قانون کو خط ارسال کرکے پوچھا ہے کہ سے پوچھا ہے کہ کیا گورنر کا اجلاس بلانا قانون کے مطابق ہے؟۔
انہوں نے محکمہ قانون کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کا گورنر کا آرڈر اپوزشن لیڈر عباداللہ ذاتی طور پر سیکرٹری کے دفتر میں پہنچایا، جو گورنر ہاوس سے خط وکتابت کا درست طریقہ کار نہیں۔
واضح رہے کہ گورنر غلام علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے، جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی نمائندوں نے حلف اٹھانا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق