تجارتی حجم میں اضافہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر47.30 فیصد جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں 37فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کاحجم 442.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47.30 فیصدزیادہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی طورپر6.678 ارب ڈالرکی بیرونی معاونت موصول ہوئی۔
وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ ماہواررپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ (جولائی 2023 تا فروری 2024)کی مدت میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب پاکستان کو مجموعی طورپر2.635 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ