تیمرگرہ، بھابھی پر بدترین تشدد کرنے والا دیور گرفتار

ویب ڈیسک: بھابھی پر بدترین تشدد کرنے والا دیور گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یتیم بھابھی پر بدترین تشدد کرنے والا دیور گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے علاقہ مکین کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے خاتون کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشیر وزیراعلی مشال یوسفزئی نے تیمرگرہ کے نواحی گاؤں میں دیور کا بھابھی پر بدترین تشدد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق مشیر وزیراعلی کے احکامات کی روشنی میں ملوث ملزم کو فوری ایکشن لیتے ہوئے گرفتار کر کے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مشیر وزیراعلی نے اس حوالے سے کہا کہ خواتین پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قوانین کے مطابق کاروائی کرکے انہیں سخت سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان