گیس قیمتوں میں اضافہ، دائر درخواست پر اوگرا کل سماعت کرے گا

ویب ڈیسک: گیس قیمتوں میں اضافہ کے لئے کل 27مارچ کو پشاور میں اوگرا کی عوامی سماعت کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئی گیس کمپنی نے مالی سال 2024-25میں قدرتی گیس کے کاروبار میں گزشتہ سالوں کے شارٹ فال سمیت4446 اعشاریہ 89روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط مقررہ قیمت کا تخمینہ لگایاہے۔
اس کیخلاف درخواست دائر کرنے والے نے دعوی کیا ہے کہ مالی سال 25-2024 کے لئے آر ایل این جی سروس کی لاگت 325 اعشاریہ 08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
یاد رہے کہ گیس قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے دائر درخواست پر کل اوگرا کی جانب سے فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل متاثرین کمیٹی کا نقصانات کے ازالے کا مطالبہ