امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک

ویب ڈیسک: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پابندیوں کے تذکرے نے پیچیدگی پیدا کر دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستدانی وزیر پیٹرولیم اس کوشش میں ہیں کہ ایسی کوئی راہ نکالی جا سکے کہ منصوبہ بھی برقرار رہے اور امریکی پابندیوں سے بھِی بچا جا سکے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔ اس سلسلے میں ایران سے بات کی ہے کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈیں گے کہ پاک ایران گیس منصوبہ بھِی متاثر نہ ہو اور پابندیاں بھی نہ لگیں۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف اور سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن ہمارے بارڈر تک لاچکا ہے، اب ایران بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہمارے اوپر جرمانہ بھی ڈال سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک