نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں پتنگ کی خرید و فروخت اور اس سے جڑے کاروبار کرنیوالوں کیخلاف ڈی سی نوشہرہ کی جانب سے سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں، کم عمر بچوں کا دھاتی ڈور سے کھلے میدانوں اور گھروں و دیگر عمارتوں کی چھتوں پر پتنگ اڑانا معصوم زندگیوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پتنگ اڑانے، پتنگ اور دھاتی ڈور کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندی عائد کر دی۔
ڈی سی نوشہرہ نے کہا ہے کہ یہ اعلامیہ 27 مارچ سے ایک ماہ کیلئے نافذ العمل رہیگا جبکہ اس دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا