لیتھیم ذخائر کی نیلامی

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم ذخائر کی نیلامی پر تحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک: پاکستان بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیم ذخائر کی نیلامی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہوئے لیتھیم ذخائر کے چند بلاکس کی نیلامی کرنے جا رہی ہے، لیتھیم جیسی قیمتی دھات پر سب سے زیادہ کشمیریوں کا حق ہے۔
ہم بھارت سے فوری طور پر ایسے منصوبوں کو روکنے اور اپنے قدرتی وسائل پر کشمیریوں کے حق کو تسلیم کرنے پر زور دیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں کہ کشمیریوں کی ملکیت اس قیمتی ذخیرے کیلئے مقبوضہ کشمیر سے باہر کی کارپوریشنز سے معاہدے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ کی کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل سے محروم کرنے کی کوششیں غیر قانونی ہیں، ہم بھارت سے فوری طور پر ایسے منصوبوں کو روکنے، کشمیریوں کے اپنے قدرتی وسائل پر حق کو تسلیم کرنے اور اس حق کے احترام پر زور دیتے ہیں۔
بریفنگ میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بشام کی دہشتگردی پاک چین دوستی کے دشمنوں کا منصوبہ تھا، حکومت پاکستان میں موجود چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی