اسرائیل غزہ میں قحط کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کرے، عالمی عدالت انصاف

ویب ڈیسک: عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی حکام کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں قحط کے خاتمے کیلئَے اقوام متحدہ سے تعاون کرے۔
عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی، ادویات، طبی نگہداشت، بجلی، ایندھن، پناہ، کپڑوں، صحت و صفائی کے سامان اور نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔
یاد رہے کہ ماقبل جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف مں درخواست دائر کی تھی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے جس پر عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو انسداد نسل کشی کنونشن کی مکمل پاسداری کرنے اور غزہ کے شہریوں کو تمام ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے کہا تھا۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف آزادانہ طور سے کام کرتی ہے۔ اصولی طور پر اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

مزید پڑھیں:  24 مئی مارخور کا عالمی دن، اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر لی