ترکیہ، 15 شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزبِ اختلاف کے امیدوار کامیاب

ویب ڈیسک: ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات نے حکمران اور حزب اختلاف جماعتوں کا گراف واضح کر دیا۔
صدر اردوان اور ان کی جماعت کو دو دہائیوں سے زیادہ کے اقتدار میں بدترین شکست جبکہ حزبِ اختلاف کی ریپبلکن پیپلز پارٹی نے 70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
ذرائع کےمطابق بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ دارالحکومت سمیت 15 شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزبِ اختلاف کے امیدواروں نے کامیابی اپنے نام کرلی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ استنبول کے میئر امام اوغلو کو تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی جبکہ انقرہ میں اپوزیشن میئر منصور یاواش کی جیت کا جشن منانے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
یاد رہے کہ ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات