غزہ، الشفا ہسپتال کے محاصرے میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی بربریت میں آئے دن تیزی آتی جا رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں صیہونیوں نے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں الشفا ہسپتال کا 13 روز سے محاصرہ کر رکھا ہے اس دوران 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
اس دوران امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی صیہونیوں نے بمباری کر دی جس سے 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے یہ حقیقی اعداد و شمار کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔
فرانسسکا البانیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جو کچھ کیا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں تو دہائیاں لگ سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ الشفا ہسپتال کے محاصرے کے دوران 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت