مردان، تین دن قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش برامد

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں سٹی اور کینٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی کی بدولت تین دن قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش برامد کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سٹی اعجاز خان کو خاتون کی گمشدگی کی درخواست ملی تھی جس پر ایس پی صدر خالد خان اور ڈی ایس پی سٹی اعجاز خان کی نگرانی میں ٹیم نے سائنسی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے تین دن قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی نعش کو گھر سے برامد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو گھر کے اندر مبینہ طور پر بھائیوں نے قتل کر کے دفن کیا تھا۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی اعجاز خان نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو ایم ایم سی ہسپتال روانہ کردیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہونیوالی خاتون مسماۃ ع کی گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ والد نے پولیس کو دی تھی۔
والد کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تین دن لاپتہ خاتون کی نعش برآمد کر لی۔
پولیس نے قتل میں ملوث شوہر سمیت تین بھائیوں کا گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کا ابتدائی معلومات کے بعد کہنا ہے کہ خاتون کو گھریلو ناچاکی کے بنا پر قتل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان