غزہ پر صیہونیوں کے وار جاری، مزید 59 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ کسی بھی عالمی معاہدے کے باوجود دھڑلے سے جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 فلسطینی شہید کر دیئے گئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ 7 اکتوبر سے جس تندہی کے ساتھ جاری تھا آج بھی ویسے ہی جاری ہے۔
غزہ میں حالیہ بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید اور 83 زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 75 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ