قائد عوام اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی گئی

ویب ڈیسک: قائد عوام اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی گئی۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے احترام میں ملک بھر میں تقریبات سادگی سے منعقد کی گئیں۔
قائد عوام اور بانی پیپلز پارٹی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1967ء میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور روٹی، کپڑا، مکان کا نعرہ لگایا۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے مختصر وقت میں عوام میں مقبولیت حاصل کی۔ اب کے دور میں ملکی آئین سمیت جوہری پروگرام شروع ہوا۔
اور آخر میں 4 اپریل 1979ء کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے کر یہ درخشندہ باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رفاح حملہ، اسرائیل کی حمایت سے امریکہ نے ہاتھ کھینچ لیا