بریکوٹ میں فائرنگ

بریکوٹ میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق،3افراد زخمی

ویب ڈیسک: سوات بریکوٹ کے علاقہ شنگردار میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میںدو بھائی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق علاقہ شنگردار میں دو فریقین بلال ولد شیرمحمد اورشیر محمد ولد شیرعالم خان نے فائرنگ کرکے معاذ خان اور امر خان پسران پیر محمد خان کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
فائرنگ سے ہاشم خان،پیر محمد خان پسران عبدالحنان اور حماد علی ولد عبدالرحمان شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ جبکہ حالت خراب ہونے کی وجہ سوات سنٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی