بنوں، مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
یاد رہے یہ واقعہ ضلع بنوں کے تھانہ میراخیل کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق پولیس اہلکار بختیار علی کو اسماعیل خانی کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بختیار علی شدید زخمی ہوئے تھے جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج