بیرسٹر سیف

مریم نواز قومیتوں کے درمیان نفرت پیدا کررہی ہے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز خیبر پختونخوا پر الزامات لگا کر قومتیوں اور صوبوں کے درمیان نفرت پیدا کررہی ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے دھاتی ڈور سے متعلق بیان پر بیرسٹرسیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی نااہلی چھپانے کے لئے خیبر پختونخوا پر الزام لگا رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ پنجاب حکومت نالائق حکمرانوں پر مشتمل ہے،خیبر پختونخوا سے اگر ڈور جارہی ہے تو کیا پنجا ب پولیس ستو پی کر سو رہی ہے ۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایسے بیانات مریم نواز کی ذہنی دیوانہ پن کی علامت ہے کیونکہ خیبر پختونخوا سے ان کو اس لئے تکلیف ہے کہ یہاں کے لوگوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے ۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسائل میں اضافہ نہ کریں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لوگوں میں نفرتیں نہ بڑھائیں۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی