مہمند، بازاروں میں ہو کا عالم، مہنگائی سے دکاندار اور گاہک دونوں پریشان

ویب ڈیسک: ضلع مہمند کے چاندہ بازار میں مہنگائی سے دکاندار اور گاہگ دونوں پریشان ہیں۔ حالیہ بڑھتی مہنگائی سے بازاروں میں عید قریب آنے کے باوجود ہو کا عالم ہے۔
اس سلسلے میں دکانداروں نے کہا ہے کہ لاکھوں روپیہ سودا سلف پونے کے باوجود مزدوری نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال کے اندر ہر چیز کی قیمت ڈبل ہو گئی ہے جس سے مہنگائِی کا ایک طوفان امڈ آیا ہے۔
دوسری جانب ضلع مہمند میں گاہک بھی پریشان ہیں، انہوں نے بتایا کہ عید کے کپڑے اور جوتے اس قدر مہنگے ہیں کہ انہیں خریدنے کی سکت نہیں۔ غریب لوگوں کیلئے بچوں کے کپڑے خریدنا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔
یاد رہے کہ مہنگائی سے ضلع مہمند کے دکاندار اور گاہک دونوں پریشان ہیں.

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام