گاڑی پر فائرنگ

پارا چنار میں گاڑی پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق ،4زخمی

ویب ڈیسک: پارا چنار میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پارا چنار میں بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ