نامعلوم افراد کی فائرنگ

شمالی وزیرستان :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک بازار میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے نماز عصر کے بعد فائرنگ کرکے محمد رئیس نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
مقتول کا تعلق گائوں زاکر خیل سے بتایا جارہا ہے ،پولیس نے مقتول کی نعش کو تحصیل سول ہسپتال رزمک منتقل کردیا۔
نامعلوم مسلح افراد وارودات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی