اسرائیل

اسرائیل کی رفح سمیت غزہ میں نئے مشن کی منصوبہ بندی

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع نے خان یونس سے زمینی فوج کے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہما ری فوج رفح سمیت غزہ میں نئے مشن کی منصوبہ بندی کرے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خان یونس سے فوج کو واپس بلایا جا رہا ہے تاہم غزہ پٹی میں کہیں اور ہماری فوج موجود رہے گی۔
صیہونی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس سے فوج کے انخلا کے باوجود غزہ پٹی میں فوجی آپریشن اپنے اختتام سے کافی دور ہے، حماس کی القسام بریگیڈز کے خلاف اپنے مقاصد کے حصول تک لڑائی جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہو چکے ہیں، صیہونی بربریت میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 73 ہزار کی حد عبور