پشاور، عیدالفطر کے 3 دن گورنر ہاوس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک: گورنر حاجی غلام علی کا بڑا اعلان۔ عیدالفطر کے 3 دن گورنر ہاوس عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی طرح امسال بھی عیدالفطر پر گورنر ہاوس ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا۔
عوام عیدالفطر کے پہلے اور دوسرے روز صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک گورنر ہاوس کا چکر لگا سکتے ہیں۔ ان ایام میں گورنر حاجی غلام علی بھی عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس میں عید کا تیسرا روز فیملیز (خواتین، بچوں) کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ فیملیز (خواتین و بچے) صبح 10 بجے سے 5 بجے تک گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رہیں گے۔
اس حوالے سے گورنر حاجی گلام علی نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشی مل جل کر بانٹنے کا نام ہے، گزشتہ برس بھی عیدین پر پشاور و قریبی اضلاع کے عوام، خواتین و بچوں کیلئے گورنر ہاؤس کو کھلا رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں