پشاور سمیت ملک بھر میں عید الفطر جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک:ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے جب کہ مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی جامع مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے ہیں۔نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں جس کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو بھلا کو عید سعید کی مبارک باد پیش کی۔عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد