صوبہ بھر میں انسداد سمگلنگ کی کاروائیاں، 104 جرائم پیشہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا بھر میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے انسداد سمگلنگ کی کاروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 104 جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق چترال، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ اور سوات میں منشیات، کرنسی اور غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے کاروائیاں کی گئیں۔
ان میں اشیاء خوردونوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔
ذراءع کے مطابق انسداد سمگلنگ کی ان کارروائیوں میں 42 میٹرک ٹن کی ممنوعہ اشیاء بشمول سیگریٹ وغیرہ ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے زیر نگرانی نظرآتش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد سمگلنگ و منشیات کی کاروائیوں میں 5100 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات جبکہ 104 جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج