جمرود، کروڑوں مالیت کی موبائل میڈیکل بسیں بےکار، حکام توجہ دیں

ویب ڈیسک: ضلع خِیبر کے علاقے جمرود کے ٹائپ ڈی ہسپتال میں فاٹا کے وقت سے کروڑوں مالیت کی موبائل میڈیکل بسیں کئی سالوں بےکار کھڑی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان بسوں میں ایکسرے، لیب و دیگر طبی سہولیات موجود ہیں۔ محکمہ صحت ضم اضلاع کے ذمہ داران نے ان بسوں کے حوالے سے آنکھیں بند کرکے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان بسوں کے حوالے سے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر ہیلتھ ضم اضلاع اور محکمہ ہیلتھ خیبرپختونخوا ان گاڑیوں کو آپریشنل کرکے قبائیلی اضلاع کے دور افتادہ علاقوں میں بھیج دے تاکہ عوام کو صحت سہولیات گھر کی دہلیز پر مل سکیں۔
اہالیان علاقہ و آس پاس کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر صحت، قومی و صوبائِی اسمبلی ممبران سمیت دیگر متعلقہ ادارے نوٹس لیکر اس مسئلے کا مستقل حل نکالیں۔
محکمہ صحت حکام خیبر نے اس سلسلے میں معلوم کرنے پر بتایا کہ مزکورہ موبائل میڈیکل بسیں پورے فاٹا کے لیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان بسوں کو جمرود میں اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ دوسرے ہسپتالوں میں جگہ موجود نہیں

مزید پڑھیں:  مرغی کے گوشت میں 30 روپے فی کلو کے حساب سے کمی