خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث کئی مقامات پر حادثات بھی رونما ہوئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان حادثات کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 41 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ہونے والے ان حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں میں 15 بچے، 12 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ان حادثات میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں ہونیوالی ان طوفانی بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 1370 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 160 گھر مکمل زمین بوس ہو گئے جبکہ 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں ہونیوالی ان بارشوں کے باعث 32 افراد جاں بحق جبکہ 41 زخمی ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گوشواروں میں غلط بیانی پر طلب