اسرائیل نے شام کے بعد عراق میں بھی ایرانی مقامات نشانے پر رکھ دیئے

ویب ڈیسک: غزہ میں کھلی چھوٹ ملنے کے بعد اسرائیلی افواج نے تباہی پھیلا دی۔ اس کے ساتھ ہی صیہونیوں نے شام اور لبنان میں بھی کارروائیوں کو وطیرہ بنا دیا۔
حالیہ واقعات میں شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اب اسرائیل نے عراق میں بھی ایرانی مقامات کو نشانے پر رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ایک کیمپ میں دھماکے ہوئے جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکوں کے بعد فوری طور پر اسرائیل اور امریکا کے حکام نے اپنی فوج کے ملوث ہونے کی تردید کر دی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایرانی مقامات و مفادات کو نقصان پہنچایا تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کریگا، مزمل اسلم