لاہور:نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو پہلے ہی حکومت کی سرپرستی کی ضرورت تھی لیکن موجودہ حالات میں تو یہ نا گزیر ہو چکی ہے ، جب فلموں کی بروقت نمائش نہیں ہو گی تو کیوں کوئی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کارسک لے گا،
ریشم نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی دگر گوں ہیں اور جب تک تمام شعبے فعال نہیںہوتے اس میں بہتری نہیں آئے گی ،انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری بہت بڑا شعبہ ہے اور ابتر حالات کے باوجود اس میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہوتی ہے جس سے کئی خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں،
جب حکومت نے ہر شعبے کو کام کرنے کی اجازت دیدی ہے تو پھر ایس او پیز کے تحت سینما گھروں کو کھولنے میں بھی کوئی قدغن نہیں ہونی چاہیے ، یہی صورتحال تھیٹر کی ہے جہاں پر چار ماہ کی بندش سے چھوٹے فنکار اور ہنر مند انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں،