پشاورمیں پیر کے دن سے نیشنل پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے

پشاور : صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی سیکٹری ہیلتھ یحی اخونزادہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا

  سیکٹری ہیلتھ  نے کہا کے انسداد پولیو مہم میں میڈیا کی مدد کی ضروت ہے،  نیشنل مہم میں 68لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پیلائے جائیں گے، پولیو سے بچاو کی مہم 5 روز تک جاری رہے گی

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوے کہا کے  پاکستان اور آفغانستان دنیا میں دو ایسے ملک ہیں جہاں پولیو اب تک موجود ہے ، ہر بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پیلانے کی ضروت ہے

صوبائی وزیر نے مزید کہا کے  ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کے خاتمے کی ضروت ہے،  پولیو سے بچاو کے قطرے انتہائی محفوظ ہیں، ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے والدین میں شکوک و شبہات ہیں- صوبائی وزیر نے مزید کہا کے مزید ہسپتال ضرور بنائیں گے لیکن پرانے ہسپتالوں کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، صحت انصاف کارڈ صوبے کے ہر فرد کو دیں گے

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان