american airlines 737 max 750xx1174 660 23 0

امریکا نے خلیج عرب کی فضائی حدود پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا

امریکا کی وفاقی فضائی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ خلیج عرب اور خلیج عمان کی فضائی حدود میں مسافر طیاروں کی آمد ورفت دوبارہ شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ پانچ ہفتے قبل ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کے بعد امریکا نے خلیج عرب اور خلیج عمان میں مسافر طیاروں کی آمد ورفت روک دی تھی۔

امریکی فیڈرل ایو ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے خلیج عرب اور خلیج عمان کی فضائی حدود میں فلائٹ آپریشن کی بحال ایران کی طرف سے فوجی الرٹ میں کمی کے بعد کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ اب خلیج عرب کی فضاء میں امریکا کے سول طیاروں کو زیادہ خطرہ نہیں رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر اور پی ٹی آئی کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، میتھیو ملر

خیال رہے کہ امریکا کی وفاقی ایو ایشن انتظامیہ نے امریکی فضائی کمپنیوں‌کو جنوری کے اوائل میں امریکا اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد خلیج عرب کے بیشتر مقامات کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اگرچہ خلیج عرب کی فضائی حدود کے استعمال میں ایران کی طرف سے براہ راست خطرہ نہیں تھا تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت بالخصوص دونوں ملکوں میں کسی مسلح تصادم کے اندیشے کے پیش نظر امریکی فضائی کمپنیوں کو خلیج عرب کی فضائی حدود کے استعمال سے روکا گیا تھا۔ خلیج عرب اور خلیج عمان میں کویت، سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے علاقے شامل ہیں۔