B3B92732 4E00 46D0 9656 D9B16043402F w1200 r1

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈسک (لندن) :یوسین بولٹ کی تھوڑی سی لاپرواہی گلے پڑگئی ، دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یوسین بولٹ نے گزشتہ ہفتے جمیکا میں اپنی 34 ویں سالگرہ پر پارٹی کا اہتمام کیا تھا، جس میں برطانوی فٹبالر رحیم اسٹرلنگ سمیت انکے درجنوں دوست شریک ہوئے تھے۔
پارٹی کے بعد یوسین بولٹ نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ، تیز ترین ایتھلیٹ کاکہنا تھا کہ ان میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے ۔
یوسین بولٹ نے کہا کہ ان سے گزشتہ دنوں ملنے والے لوگ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرالیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا