cover 1599283312rsz khawaj

مایہ نازآسٹریلوی کرکٹر کا پاکستان میں آ کر پی ایس ایل مچیز کھیلنے میں دلچسپی کا اظہار

ویب ڈ یسک (آسٹریلیا ):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین عثمان خواجہ نے پاکستان میں آکر پی ایس ایل کے مچیز کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، عثمان خواجہ نے پی ایس ایل میں کھیلنے کی خواہش ایک انٹرویو کے دوران ظاہر کی ہے۔
عثمان خواجہ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے بہت سے ایونٹس ہوئے ہیں جن کا وہ کبھی حصہ نہیں بنے جن میں سے پاکستان سپر لیگ بھی ایک ہے، جس میں وہ اب تک کھیلے نہیں ہیں لیکن اب وہ پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہے گے۔
عثمان خواجہ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ وہ آئی پی ایل اور انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ کے ایونٹس میں کھیل چکے ہیں لیکن اب تک کیریبین لیگ اور پی ایس ایل میں نہیں کھیلے، لیکن اب میں پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہوں گا تاکہ اس ایونٹ کا لطف اٹھا سکوں۔
آسٹریلوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں پیدا پاکستان میں ہوا ہوں لیکن گیارہ بارہ سال سے میں پاکستان نہیں گیا لیکن وہاں کے لوگ آج بھی مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، میں پاکستان میں جا کر پی ایس ایل کھیلنا چاہوں گا اور وہاں جا کر اپنے پاکستانی مداحوں اور دوستوں سے ملنا چاہوں گا۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جب میں پاکستان میں جاکر کھیلوں گا تو مجھے امید ہے کہ شائقین کی جانب سے مجھے بھرپور سپورٹ ملے گی اور وہاں کے لوگ مجھے دل کھول کر پسند بھی کریں گے جو میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف