230148 2011897 updates

لائن جج کو گیند مارنے پر سربیا کے نواک جوکووچ یو ایس اوپن سے باہر

ویب ڈ یسک (نیو یارک): لائن جج کو گیند مارنے پر سربیا کے نواک جوکووچ یو ایس اوپن سے باہر ہو گئے، سربیئن ٹینس اسٹار نے اسپینش کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹاکے ساتھ میچ میں پوائنٹ ہارنے پر مایوسی میں گیند کو ہٹ کیا، جو لائن جج کو جا لگی ،جس پر امپائر نے انہیں میچ سے ڈس کوالیفائی کر دیا، جوکو وچ ایونٹ جیتنے کیلئے فیورٹ تھے۔
سابق ٹینس کھلاڑیوں نےجوکووچ کے ایونٹ سے باہر ہونے کو مایوس کن قرار دے دیا، جرمنی کے الیکزینڈر زاویریو ،کینیڈا کے ڈینس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، جرمنی کی اینجلیک کربر،چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹوا شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں۔
جرمنی کی ٹاپ سیڈ اینجلک کربر اور چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹوا کو بھی اپ سیٹ شکست ہو گئی، جرمنی کے الیکزینڈر زاویریو ،کینیڈا کے ڈینس ،امریکا کی شیلبی روجرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،قازقستان کی یولیا پیوٹنسیوا بھی لاسٹ ایٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف