download 136

پشاورمیں گورنمنٹ ہائی سکول کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک (پشاور): پشاورمیں گورنمنٹ ہائی سکول میرگام بالا کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف، سیمنٹ کی بچت کے لئے ٹھیکیدار کی جانب سے پیلرز میں پتھروں اور مٹی استعمال ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے ٹھیکیدا ر کے معیاری کام کا پول کھول دیا، بلڈنگ میں غیر معیاری اور پرانے اینٹیں استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، ملک لیاقت کا کہنا تھاکہ ممبر صوبائی اسمبلی وڈیڈک چئیر مین ملک لیاقت علی خان کا گورنمنٹ ہائی سکول میرگام بالا میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیے لیا، ڈیڈک چئیرمین کا متعلقہ ٹھیکیدار کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا، تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے انکوائری کمیٹی بہت جلد سکول کا دورہ کر کے ملوث اہلکاروں کیخلاف سفارشات تیار کرے گی، ایم پی اے کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی