PHC 750x369 1

پشاور ہائی کورٹ میں بی آر ٹی روٹ سے متصل سڑک پر رکشوں کی پابندی سے متعلق کیس کی سماعت

ویب ڈیسک (پشاور : پشاور ہائی کورٹ میں بی آر ٹی روٹ سے متصل سڑک پر رکشوں کی پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت چیف جسٹس اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل بینچ نے کی ، عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر طلب کر لیا ، اے اے جی کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ اور رکشہ یونین کے درمیان تین میٹنگ ہوچکے ہیں. معاملات حل کرنے کے لئے مزید وقت دیا جائے ،

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ

وکیل درخواست گزار کے مطابق پندرہ سے بیس بار محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ بیٹھ چکے ہیں ابھی تک کوئی حل نہیں نکلا. اس پرچیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپین جماعت کے اطراف میں رکشہ جانا چاہے تو کیا ہیلی کاپٹر سے لینڈ کروائے گے.بی آر ٹی میں آئے روز مسلے ہوتے رہتے ہیں. کبھی آگ لگنے کی وجہ سے تو کبھی تنخواہوں کے مسلئے پر سروس رکی رہتی ہے ، چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ کچھ باتِیں ہمارے مشاہدے میں بھی ہے ، جب بریک ڈوان ہوگا تو شہری کیا کرینگے ، وقت نہیں دیا جا سکتا سیکرٹری ٹرانسپورٹ وقفہ کے بعد حاضر ہو ۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز