as 1

رنگ روڈ ارباب لنڈے شین پل کے قریب بس کو حادثہ. 11 افراد زخمی

ویب ڈیسک (پشاور):ریسکیو 1122 کے مطابق رنگ روڈ ارباب لنڈے شین پل کے قریب بس کو حادثہ، حادثہ شادی پر جانے والی بارات میں شامل بس سڑک کنارے بیرئیر سے ٹکرائی، حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں،

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی 4 ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، ریسکیو ٹیم نے 4 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 7 زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی