Gas LoadShedding Psh Pkg 27 12 1 680x453 1 680x320 1

چارسدہ:سرکاری ملازمین کا مطالبات کےحق میں احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(چارسدہ) چارسدہ کےسرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں تمام محکموں کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی ۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،آٹا چوروں اور چینی چوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

مظاہرین نے فاروق اعظم چوک چارسدہ میں مظاہرے کے دوران حکومت سے ان کی مطالبات پورے طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

شرکا کا کہنا تھ اکہ حکومت ملازمین کے ساتھ کی گئی وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں،موجودہ مہنگائی کے تناسب سے حکومت فوری طور پر تنخواہوں سمیت دیگر الاونسوں میں اضافہ کرے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا

مظاہرین کے مطابق مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیں گے۔