1 5

کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ شیخ رشید

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ مشترکہ طور پر امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی اور وزیر داخلہ کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

شیخ رشید نے امن وامان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے نے امن وامان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، امن وامان حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز