unnamed 3

ماہرہ خان بھارتی ڈراموں میں جلوہ افروزہوں گی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں انٹری دینے کے بعد اب بھارتی ڈراموں میں بھی جلوہ افروز ہونے کیلئے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان اب بھارتی ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں کام کریں گی،بھارتی ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

ماہرہ اس ڈرامے میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا‘ پڑھیں گی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ نے شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔