sss 15

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس پیر کے روز طلب

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعلی محمود خان کرینگے، محکمہ انتظامی امور نے 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ، ایجنڈے میں صحت سہولت کارڈ میں جگر کا علاج اور قبائلی اضلاع میں بحالی کے کاموں کے لیے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم ایجنڈے کا حصہ، پناہ گاہ قوانین، دریاؤں کے تحفظ کا آرڈیننس اور دیگر اہم امور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

سول سرونٹ پنشن قوانین، کاغان و گلیات میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں سیلز ٹیکس سے متعلق خصوصی پیکیج۔

مزید پڑھیں:  طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف

کابینہ اجلاس میں بجٹ سازی سے متعلق امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔سرکاری حکام، کرونا روک تھام اور ویکسینشین کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔