Untitled 1 552 700x320 1

خیبرپختونخوا: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا صوبہ بھرمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاون

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے علاقے کالو بانڈہ میں ٹرک سے 40 ہزار خراب انڈے برآمد ہوئے،خراب انڈے سپلائی کرنے پر مالکان کوگرفتارکرلیا گیا ہے جن کیخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا جبکہ پشاورحاجی کیمپ اڈے کے قریب گودام سے 2000 کلو ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں

انتظامیہ کے مطابق چارسدہ کے علاقے شیر پاؤ بازارمیں ڈسٹریبیوشن پوائنٹس سے 10 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد ،جعلی مشروبات برآمد ہونے پر دو ڈسٹریبیوشن سنٹرزسیل کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی

دوسری جانب کاروائی کے دوران تحصیل ادیزئی دیر لوئر میں ایک گودام سے تقریبا 3 ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد کئےگئےجبکہ نوشہرہ کلاں بازار میں کاروائی کے دوران 80 کلو ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا ہے۔