مطلوب ملزمان

ڈیرہ پولیس کو مطلوب ملزمان کو پناہ دینے والے 12 سہولت کار گرفتار

ویب ڈیسک :ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب افرادکو پناہ دینے والے12 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 12 سہولت کار گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر دئیے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کی جانب سے دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کو خوراک و پناہ فراہم کرنے والے سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایات دی گئیں تھیں۔

ضلعی پولیس کی جاری رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران تھانہ کلاچی پولیس نے5، بند کورائی پولیس نے2جبکہ تھانہ کینٹ، تھانہ صدر، تھانہ یارک، تھانہ گومل یونیورسٹی اور تھانہ پہاڑ پور پولیس نے ایک ایک سہولت کار کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی