Three armed men arrested in gullbahar

گلبہار سے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے تین مسلح افراد گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں تھانہ گلبہار پولیس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے تین مسلح افراد کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان کسی سنگین واردات کی غرض سے تھانہ گلبہار کی حدود سروس روڈ پر موجود تھے جنہوں نے دوران گرفتاری مزاحمت کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت بھی کی۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور

ملزمان میں سے دو کا تعلق جمرود اور ایک کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے، جن کے قبضہ سے تین عدد پاکٹ فونز، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، ایک عددپستول 9mm اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔گرفتار ملزمان میں عبدالقادر ولد عبدالطیف،عزیزالرحمان ولد محمد نبی اورجلال خان ولدامان اللہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کوہاٹ اور باجوڑ کے امیدوار حلف اٹھائیں گے