5-year-old girl and passerby killed, father injured

پجگی روڈ پر 5سالہ بچی اور راہگیرقتل ،باپ زخمی

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں متھرا کے علاقے پجگی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں  نے فائرنگ کر کے 5سالہ بچی اور راہگیر کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے بچی کا والد شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مدعی یوسف خان ولد فضل محمد قوم خلیل مہمند سکنہ چغرمٹی  نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی پانچ سالہ بیٹی مہوش کےساتھ موٹر سائیکل پر بازار سے گھر کی طر ف جارہا تھا کہ اس دوران مسکین آ باد چارپریزہ کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں  نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں اسکی بیٹی مہوش ،وہ خود اور ایک راہگیر موسٰی خان ولد زیارت گل عمر 60 سال سکنہ مسکین آباد چارپریزہ شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف
مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اسکی بیٹی مہوش عمر 5 سال اور راہگیر موسٰی خان زخموں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئے ۔

دوسری طرف ملزمان ارتکاب جرم  کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔