حریف کو موقع دیا

حریف کو موقع دیا تو بازی ہاتھ سے نکل جائے گی

ویب ڈیسک: بابر اعظم ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کے خواہاں ہیں جب کہ کپتان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مرحلے پر سہل پسندی کا شکار ہونے کی گنجائش نہیں۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم نے کہا کہ میں بچپن میں سوچتا تھا کہ ایک بہترین بیٹسمین بننا ہے جسے دنیا بھر میں شائقین سپورٹ کریں، میں اب بھی پرستاروں کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اپنی پرفارمنس سے انھیں خوشیاں فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، مقصد یہی ہے کہ ایک ایسی قومی ٹیم بن جائے جو اپنی کارکردگی میں تسلسل سے ملک کا نام روشن کرے۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی مرحلے پر سہل پسندی کا شکار ہونے کی گنجائش نہیں، کسی حریف کو بھی ہلکا سا موقع بھی دیا توبازی ہاتھ سے نکل جائیگی۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونے والی سکواش چمپئن شپ عشب عرفان کے نام

پاکستان سے شکست پربڑی تکلیف ہوئی

دوسری جانب بابراعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ میں نے نوجوان بیٹسمین کی صلاحیتوں کو نکھرتے اور کیریئر کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے،کوچز تکنیک کی بات کرتے ہیں لیکن میں نے ان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے نیچرل انداز میں کھیلنے کی آزادی اور مواقع دیے، وہ حیران کن صلاحیتوں کے مالک ہیں، جہاں بھی بیٹنگ کررہے ہوں میں ان کو دیکھتا ہوں۔ ساتھی کھلاڑی محمد رضوان نے کہا کہ بابر سوئنگ، سیم یا اسپن ہر طرح کی بولنگ اور کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کرتے ہیں، میں ان کو بہت ہی خاص بیٹسمین سمجھتا ہوں۔

عماد وسیم نے کہا کہ 4 سال قبل بابر اعظم کا محنت کرنے کیلیے جذبہ دیکھا تب ہی کہا تھا کہ وہ ایک بڑے کرکٹر کے روپ میں سامنے آئیں گے، اب نہ صرف بطور بیٹسمین بلکہ ایک پختہ کار کپتان کے طور پر بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں۔ بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر نے کہا کہ بابر اپنے اعتماد کی بدولت میدان میں بہادری سے فیصلے کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کردیا