تین اسمگلر 22 کلو چرس پکڑے گئے

تین اسمگلر 22 کلو چرس سمیت پکڑے گئے

ویب ڈیسک: تھانہ چمکنی پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پشاور، ضلع خیبر اور ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے تین اسمگلرز کو گرفتار کرلیا جو فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تینوں ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 22 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چمکنی پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے جبکہ تین ملزمان مشرف ولد حکمت شاہ، رضوان علی ولد سپین اور شعیب ولد ستانہ گل کو گرفتار کر لیا ہے، تینوں ملزمان کا تعلق منظم منشیات ا سمگلر گروہوں سے ہے جو ضلع کرم، ضلع خیبر اور پشاور کے رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد