زوجین میں محبت کیلئے

زوجین میں محبت کیلئے

گھر کی خوشحالی کا تمام تر دارومدار میاں بیوی کے سلوک و اتفاق باہمی پر ہوتا ہے۔ اگر کسی گھر میں میاں بیوی کے مابین سلوک و اتفاق نہ رہتا ہو تو گھر کا ماحول بگڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے لواحقین کو ہر وقت پریشانی کا سامنا درپیش رہتا ہے۔اس آیت کی تلاوت میاں بیوی میں ناچاقی ختم کرنے کے لیے بڑی لاجواب و اکثیر ہے لہٰذا جس گھر میں میاں بیوی کا جھگڑا ہو تو اس گھر کے کسی فرد کو چاہیے کہ وہ باوضو حالت میں اس آیت کو اکیس روز تک بلاناغہ 313مرتبہ پڑھے اور اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ بار لازمی پڑھے اور آخری دن پانی پر دم کرے اور اس پانی کو میاں بیوی کو پلائے تو اللہ کی مہربانی سے میاں بیوی میں مثالی سلوک و اتفاق قائم ہو جائے گا۔


بسم اللہ الرحمن الرحیم
(اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیْمًا خَبِیْرًا)
ترجمہ: ”بے شک اللہ علم والا خبر والا ہے۔ ” (پارہ: 5سورة النساء آیت : 35)