صوبائی اسمبلی کے ملازم کا بیٹا

صوبائی اسمبلی کے ملازم کے 17سالہ بیٹے کو اغواء کرلیا گیا

پشاور کے علاقے چمکنی سے صوبائی اسمبلی کے ملازم ( پی ایس ٹو سیکرٹری) کے بیٹے کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا، مغوی فرسٹ ا ئیر کا طالبعلم بتایاجاتا ہے جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمو ں کیخلاف لڑکے کی اغوائیگی کا مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔واقعا ت کے مطابق مد عی اقبال حسین ولد فقیر حسین سکنہ چمکنی بازار گڑھی محلہ پرا جگان نے رپورٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

کہ وہ صوبا ئی اسمبلی میں بطور پی ایس ٹو سیکر ٹری ڈیو ٹی سر انجام دیتا ہے، اس کا بیٹا خوا جہ آصف عمر 17سال جو نجی کالج میں فرسٹ ا ئیر کا طالبعلم ہے صبح گھر سے نکلا اور را ت گئے تک واپس نہیں آ یا جس کو نامعلوم اغواء کا رو ں نے اغواء کرلیا ہے جس پر پولیس نے خواجہ آ صف کی اغوائیگی کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کیخلاف دفعہ 365کے تحت درج کر کے تحقیقا ت شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  50 روپے پر جھگڑا، رکشہ ڈرائیور کو قصہ خوانی بازار میں‌قتل کر دیا گیا