نشئی ڈرائیورز موٹروے پولیس

نشئی ڈرائیورز کے خلاف موٹروے پولیس کا اہم اقدام

آئی جی موٹر ویز انعام غنی نے شراب پینے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس کو جدید بریتھ اینالائزر آلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی موٹر ویز کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کی اہم وجہ ہے اور اسی سبب قومی شاہراہوں پر شراب کے زیر اثر ڈرائیورز کو چیک کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس کو شراب کو چیک کرنے والے بریتھ اینالائزر آلے فراہم کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

یہ بھی پڑھیں:پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے اکائونٹس منجمد کر دئیے گئے

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں

ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے پولیس شراب نوش ڈرائیورز کو بریتھ اینالائزر آلے کی مدد سے چیک کرے گی اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، موٹروے پولیس محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔