بھارتی گلوکار بپی لہری

بھارتی گلوکار و کمپوزر بپی لہری چل بسے

بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار بپی لہری ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں چل بسے، بنگال میں پیدا ہونے والے بپی لہری کی عمر 69 برس تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی کو ایک ماہ قبل صحت کے مختلف مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں دو روز قبل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن گزشتہ روز طیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا کے باعث چل بسیں

بپی لہری اپنی سونے کی زنجیروں کی وجہ سے بھی مشہور تھے ۔انہوں نے کافی سونے کی زنجیرے پہن رکھیں تھیں۔ تین سال کی عُمْر میں اُنہوں نے طبلہ بجانا شروع کر دِیا تھا۔ جب وہ چودہ سال کے ہوئے تو پہلا سنگِیت دیا تھا۔ بپی لہری کا اصل نام آلوکیش  لاہڑی تھا، ان کا ایک سیاست دان کے طور پر بھی ایک مختصر کیریئر رہا، انہوں نے 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں

بپی لہری کو بالی وڈ کا راک اسٹار کہا جاتا تھا اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی نامور گانے فراہم کیے۔ انکی مشہور فلموں میں ڈسکو ڈانسر، شرابی،نمک حلال،ہمت والا، بپی لہری شامل ہیں، بپی لہری نے کئی مشہور گیتوں کو اپنی آواز میں بھی ریکارڈ کرایا، انہوں نے دوہزاربیس میں بالی وڈ میں آخری گانا ریکارڈ کرایا۔