روسی حملے میں طیارہ جل گیا

روسی حملے میں دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بھی جل گیا

روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ انتوف 225 مریا یوکرین کی ملکیت تھا۔ کیف کے قریب انتہائی اہم ایئر فیلڈ پر روس کے حملے میں یہ طیارہ جل گیا۔ اس کی تصدیق یوکرین کے ہتھیار سازی کے سرکاری ادارے نے بھی کی اور کہا ہے کہ اس طیارے کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانے پر تین ارب ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اس کیلئے بہت زیادہ وقت درکار ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1ارب10کروڑ ڈالر کی منظوری

یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک کی شہریوں کو روسی افواج کے خلاف لڑنے کی اجازت

مزید پڑھیں:  امریکی حکام سے مشاورت کے بغیر اسرائیل رفح پر حملہ نہیں کریگا، جان کربی

یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے جلنے والے طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز تھا، اگرچہ روس نے مریا کو تباہ کردیا ہے لیکن وہ ہمارا مضبوط، آزاد اور یورپ کی جمہوری ریاست بننے کا خواب تباہ نہیں کرسکے گا۔